شہریوں کیلئے پولیس کی ڈیجیٹل سہولیات میں اضافے کا فیصلہ

لاہور (بیورو چیف)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور میں ہونیوالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس آئی ٹی سہولیات میں اضافے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران ایم ڈی سیف سٹیز اور ڈی آئی جی آئی ٹی نے آئی جی پنجاب کو پولیس کے جاری ڈیجیٹلائزیشن منصوبوں اور آئی ٹی پلیٹ فارمز کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان پولیس ایپ کے تحت ڈیجیٹل سٹیزن سروسز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات آن لائن فراہم کی جا سکیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ انیشیٹو کے تحت پولیس رولز کو اپ ڈیٹ کر کے آئی ٹی پلیٹ فارمز میں مزید بہتری لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں