55میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

مالٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) مالٹا سے تعلق رکھنے والے معروف چاکلیٹیئر اینڈریو فروجیا نے طلبا کے ساتھ مل کر 55.27میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین تیار کرلی، جسے دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ مجسمہ قرار دے دیا گیا۔ اس منصوبے میں مالٹا کے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم سٹڈیز کے طلبا نے بھی حصہ لیا، چاکلیٹ سے تیار کی گئی اس ٹرین میں ایک پرانا بھاپ سے چلنے والا انجن اور 22 بوگیاں شامل ہیں، جبکہ ہر بوگی کا وزن تقریبا 160 کلوگرام (352پائونڈ) تھا۔یہ شاندار چاکلیٹ ٹرین اس سال کے ونٹر اولمپک گیمز سے قبل اٹلی کے شہر میلان میں پیش کی گئی، تاہم اینڈریو فروجیا اور ان کی ٹیم کئی ماہ سے اس منصوبے پر کام کر رہی تھی، اس مجسمے کی منصوبہ بندی میں تقریبا ایک سال لگا جبکہ فروجیا نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس پر عملی کام شروع کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں