اشتہاری کو پناہ دینے والا پکڑا گیا

ساہیوال( بیورو چیف )پولیس کسووال نے چک 8 چودہ ایل میں قتل کے خطرناک اشتہاری مجرم محمد اعظم کو پناہ دینے کے الزام میں سہولت کار محمد ساجد کو گرفتار کر لیا ۔واقعات کے مطابق 16 جون 2025 کو ایک نوجوان کو قتل کر کے محمد اعظم مفرور ہو گیا اور پولیس نے اسے اشتہاری قرار دے دیا ۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ اشتہاری محمد اعظم اپنی بہن کے گھر آیا ہوا ہے اور اس کا بھائی محمد ساجد بھی 178 نوایل سے آیا ہوا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو محمد اعظم اور محمد ساجد اکٹھے کھڑے باتیں کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں