ایران حملوں کیخلاف امریکی لوگ سڑکوں پر نکل آئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، واشنگٹن، نیویارک اور کیلیفورنیا میں ایران جنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے ایران پر بمباری روکنے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ایران کیخلاف جنگ بند کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرین نے ایرانی عوام کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں