چمن میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

چمن (نامہ نگار)چمن سیکٹر کے سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحدی باڑ کاٹنے کی کوشش کرنیوالے خوارج کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گردوں سے 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں