اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ پھلگراں پولیس نے کارروائی کی۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے چھینی گئی 4 موٹرسائیکلیں، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ہے،زیرِ حراست ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی۔




