ایران کو سعودیہ اور خلیجی ممالک پر حملے نہیں کرنے چاہئیں

شرقپورشریف(نامہ نگار)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔اپنے آبائی حلقے شرقپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے، پاکستان خلیج ممالک سمیت سعودی عرب پر بھی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک اور سعودی عرب نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ایران پر حملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے ،ایران کو سعودی عرب اور خلیجی ممالک پر حملے نہیں کرنے چاہئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ بورڈ میں امن قائم رکھنے کے لئے شامل ہوئے ہیں، فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی ہمیشہ پاکستان نے مذمت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے انتہائی کم کیا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر یہ جنگ جاری رہتی ہے تو پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، پوری دنیا میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں