14سال سے مفرور قتل کا اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گڑھ پولیس نے 14سال سے مفرور قتل کے اشتہاری ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا’ پکڑے جانیوالے ملزم لطیف نے پرانی دشمنی کی بناء پر 30 جون 2012ء کو محمد لطیف ولد علی شیر کو قتل کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ گڑھ کے علاقہ جلی فتیانہ میں فروری 2012ء کو ملزم لطیف کا بھائی قتل ہوا تھا تو ملزمان جون 2012ء میں موضع شیراز کے قریب فائرنگ کر کے مخالف لطیف کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، تاہم ایس ایچ او تھانہ گڑھ محمد عثمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 14سال سے مفرور قتل کے اشتہاری ملزم لطیف کو لاہور سے گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ سی پی او نے صاحبزادہ بلال عمر نے قتل کے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں