MCF کی 5سائٹس پارکنگ کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی برائے میونسپل کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہو ا۔ کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کی5 سائٹس کو فوری پارکنگ زون اور کاروباری مقاصد کے لئے بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات ما فیا،بلڈنگز بائی لاز کی خلاف ورزی پر جرمانے بذریعہ ایپلیکیشن سسٹم وصول کئے جائیں اس ضمن میں انہوں نے ایپ لانچ کرنے کا ٹاسک بھی تفویض کیا۔ انہوں نے جرمانوں کی رقم میں اضافہ کا فیصلہ بھی کیا اور کہا کہ قانون کہ عملداری انتہائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں