ڈاکو آئل ٹینکر سے 80لیٹر پیٹرول لوٹ کر فرار ہوگئے

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں ڈاکو آئل ٹینکر سے 80لیٹر پیٹرول لوٹ کر فرار ہوگئے یہ واقعہ کوٹ ناجہ کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد سے جانیوالے آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کاعملہ ٹائر بدلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران وہاں 2 ڈاکو پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکوئوں نے آئل ٹینکر سے 80لیٹر پیٹرول نکال لیا اور عملے سے نقدی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں