گھریلو حالات کے ستائے نوجوان نے خود کو آگ لگا لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی’ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب مدینہ آباد کا رہائشی 30سالہ عاقب ولد الیاس معاشی حالات سے پریشان تھا، جسکی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی اس کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے تنگ آ کر خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود افراد نے آگ بجھا کر اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال برن یونٹ داخل کروا دیا۔ اس کا تقریباً 40فیصد جسم بری طرح جھلس گیا، تاہم ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں