فیصل آباد میں ڈاکوؤں اور چوروں کی یلغار،47وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 47وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیاجبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ شیراز پارک کے وسیم کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم ملزمان، چک جھمرہ کے علاقہ 188 ر۔ب کے رشید کی اہلیہ(ش) بازار گئی واپس نہ آئی ، ستیانہ کے نواحی گائوں کے رہائشی ابو بکر کی بیٹی (ن) کو ملزمان رضوان نے اغوا کر لیا، قبرستان روڈ پر سلیمان علی سے جھپٹا مار کر فون، سلیمانیہ کالونی کے بشیر سے نقدی وفون،123ج ب سدھو پورہ کے عاطف سے4لاکھ 50ہزار و فون، تلیانوالہ روڈ پر طارق اور اس کی اہلیہ سے نقدی وفون، رضا آباد بازار نمبر2کے قریب فرحت اللہ سے نقدی وفون چھین لیا، ستارہ ٹاور چوک کے قریب عثمان سے جھپٹا مار کر فون، لاری اڈا ٹائروں والی مارکیٹ کے قریب لیاقت علی سے 19ہزار وفون، شیخ کالونی کے قریب احسن سے نقدی وفون، کوکیانوالہ کے قریب پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری، چوہڑ ماجرہ قبرستان سے نعیم سے 70ہزار وفون، ایڈن ویلی کے قریب مدثر شبیر سے نقدی وفون، نیو گرین ٹائون کے عرفان سے 30ہزار وفون، عزیز فاطمہ روڈ سے قیوم سے فون، ملک پور کے قریب عرفان سے موٹرسائیکل ، نلکہ کوہالہ کے قریب عبدالسلام سے فون، القادر گارڈن کے قریب عبدالغفار سے 70ہزار و فون،113ج ب کے شہزاد مسیح سے موٹر سائیکل، 111ج ب کے سجاد کے گھر سے بکرے، عبداللہ سٹی کے قریب شاہد سے 1لاکھ وفون، اڈا ڈجکوٹ آصف کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، جہانگیر موڑ کے قریب ذوالقرنین سے2لاکھ وفون، گئو شالہ موڑ کے عابد حسین سے 2لاکھ 10ہزار وفون، ناصر نگر کے ناصر سے 18ہزار، سمندری روڈ پر عبدالغفار سے 20ہزار چھین لیا، سمندری روڈ پر اکرم سے 6ہزار وفون، 75ج ب کے خورشید احمد سے 25ہزار، 119گ ب کے طیب کی حویلی سے جانور چوری، 352گ ب کے قاسم علی کی دکان لوٹ لی، 76ر۔ب کے یٰسین کے ڈیرہ سے سامان چوری، 103ر۔ب کے نیاز سے 80ہزار، 103ر۔ب کے غلام حیدر کے گھر سے سامان، 61ر۔ب کے عاصم سے 15ہزار وفون، موضع جسوکے خضر حیات کے ڈیرہ سے مویشی چوری، جلی فتیانہ کے عارف سے نقدی وفون، 390گ ب کے ندیم اقبال کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 478گ ب کے عبداللہ سے نقدی وفون، 464گ ب کے افضل حسین سے 74ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے ساجد علی، افشاں کالونی سے سلطان، جج والا کے مبشرآزاد، لیاقت روڈ سے اویس اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے عثمان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں