روس نے 12 سال بعد ونٹر پیرا اولمپکس میں پہلی بار میڈلز جیت لیے

ماسکو(سپورٹس نیوز) سال 2014 کے بعد پہلی بار ونٹر پیرا اولمپکس میں روس کی وارفارا وورنچکھینا اور الیکسے بگاے وف نے اٹلی میں خواتین اور مردوں کے ڈان ہل اسٹینڈنگ مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کیے۔23 سالہ وورنچکھینا دو بار پیرا-الپائن اسکیئنگ کی عالمی چیمپئن رہ چکی ہیں اور انہوں نے روس کی نمائندگی اپنے پہلے پیرا اولمپکس ایونٹ میں کی، کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد تھی۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں واقعی بہت خوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں