وینس ولیمز ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں باہر

کیلیفورنیا(سپورٹس نیوز)امریکا کی نامور ٹینس سٹار،7 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح وینس ولیمز ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔23 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی ڈیان پیری نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 45 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز کو شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں