ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ پر شہری پھٹ پڑے

لاہور (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، جس سے عام شہریوں کا سفر مشکل ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے فیصل آباد، کراچی، مری، بہاولنگر اور دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں نے شدید شکایات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان، قصور اور دیگر شہروں میں کرایوں میں 50، 100سے 500روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ “ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور ابھی ہی کرائے تقریبا 25فیصد بڑھ چکے ہیں۔ عید کے موقع پر مزید اضافہ متوقع ہے۔مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرائی جائے تاکہ عوام کو اپنے پیاروں سے ملنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خیال رہے کہ عوام کو ایک طرف تو پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ذاتی ٹرانسپورٹ کے اخراجا ت اور عمومی مہنگائی کی سزا ملی ،اس پر ٹرانسپورٹروں نے عوام کو مزید سزا دے ڈالی۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹروں کے منافعے میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں