2کاروں میں تصادم،کار ڈرائیور اور راہگیر خاتون جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے علاقہ 464 گ ب کے گرجا چک کے قریب دو کاروں میں تصادم کے باعث راہگیر خاتون اور کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ بری طرح زخمی ہو گئی۔ ریسکیو1122 نے نعشیں پولیس کے حوالے کر کے زخمی خاتون کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 464 گ ب کے گرجا چک کے قریب ایک تیز رفتار کار دوسری نامعلوم کار سے ٹکرا گئی جس کی زد میں آ کر سڑک عبور کرنیوالی ایک راہگیر خاتون شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ جس کی شناخت 26 سالہ صبا زوجہ منور کے نام سے ہوئی جبکہ کار ڈرائیور 51سالہ محمد اشرف ولد اصغر علی اور اسکی اہلیہ 50سالہ غزالہ زوجہ اشرف بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچی تو کار ڈرائیور محمد اشرف بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں