شجر کاری مہم میں بڑی پیشرفت،فیصل آباد میں5,5فٹ لمبے1لاکھ پودے لگائے جائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد شہر میں کم ازکم پانچ/پانچ فٹ لمبے ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔چاردیواری کے اندر پودے لگاکر ان کی حفاظت اور آبیاری کی جائے گی۔وسیع پیمانے پر شجرکاری سے شہر کا موسمی درجہ حرارت 2سے 3سینٹی گریڈ کم اور ماحول تروتازہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات کشمیر روڈ غلام محمد آباد پرچیئرمین آل پاکستان پاور لومز آنرز ایسوسی ایشن وحید خالق رامے ودیگر عہدیداران کے ہمراہ پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پاور لومزایسوسی ایشن کی طرف سے10 ہزار پودے لگانے کا اعلان کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ شجرکاری مہم پر ایک تحریک کی صورت میں عملدرآمد کیا جائے گا اور شہریوں کو بھی مہم میں شریک رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاور لومز ایسوسی ایشن کی طرف سے نشاندہی کردہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کشمیر روڈ پر سٹریٹ لائٹس مکمل فعال کرانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ہدایت بھی جاری کی۔کمشنر نے فارم ہاس کے مختلف حصے دیکھے۔سرسبزوشادابی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں