ایف جی پولو نے قائداعظم گولڈ کپ کا فائنل جیت لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے بڑا پولو ٹورنامنٹ 63 ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کا فائنل زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا۔ ایف جی پولو نے فائنل میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 10-8 سے ہرادیا’ لاہور پولو کلب میں پاکستان کے سب سے بڑے پولو ایونٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، الائیڈ بینک لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ سی آر بی جی حسنین رضا مرزا تھے۔ ان کے ساتھ لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز فیروز گلزار، راجہ عامر،سیکرٹری کلب میجر امجد غفور(ر)، پولو لورز، سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میچ میں ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان زبردست میچ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں