FBRنے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ آسان بنا دی

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری اداروں کو سیلز ٹیکس کے سابقہ مہینوں میں کی گئی ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ درست کرنے کی نئی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اس اقدام کے تحت ٹیکس دہند گا ن اپنے پچھلے مہینوں کے سیلز ٹیکس ریکارڈ میں موجود ان ایڈمسبل یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کو درست کر سکیں گے۔ایف بی آر کے مطابق یہ سہولت مستثنی سپلائی یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کی اصلاح کیلئے فراہم کی گئی ہے تاکہ کاروباری ادارے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرنز میں درستگی لا سکیں۔ کاروباری حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گزشتہ مہینوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیں اور ان ایڈمسبل یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کو درست کر کے موجودہ ریٹرنز میں شامل کریں۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سیلز ٹیکس ریٹرنز میں شفافیت اور درست رپورٹنگ کو فروغ ملے گا، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بہتر ہوگا اور کاروباری برادری کو سہولت میسر آئے گی۔ یہ قدم سیلز ٹیکس نظام میں شفافیت اور بہتر ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں