لیپ ٹاپ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

لاہور (بیوروچیف) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ سکیم فیز 2کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اب طلبا 20 مارچ تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای ڈی نے تصدیق کی ہے کہ ابتک فیز 2 کیلئے1لاکھ 31ہزار 805درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس سکیم میں سرکاری یونیورسٹیوں کیساتھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبا بھی اہل قرار دیے گئے ہیں، جبکہ فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا بھی اس سکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔یہ سکیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اس کے ذریعے طلبا کو تعلیمی اور ڈیجیٹل وسائل تک رسائی حاصل ہو گی، جس سے وہ آن لائن تعلیم، تحقیق، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں