ساہیوال میں سرکاری جگہ پر قائم172کمرشل دکانیں سیل

ساہیوال(بیورو چیف )ریلوے روڈ اور سرکی بازار میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری جگہ پر قا ئم مارکیٹ 172کمرشل دوکانوں کو ڈیفالٹر قرار دے کر سیل کر دیا۔ دوکانداروں کے ذمے فروری 2025 سے لے کر اب تک چار کروڑ 19لاکھ 79ہزار2 89روپے کرائے جات کے واجبات ہیں ،دکانداروں کو بار بار نوٹس دیے گئے لیکن ڈیفالٹروں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹسز کی کوئی پرواہ نہ کی جس پر کالونی اسسٹنٹ کاظم علی شاہ ،پیرا فورس اور رینٹ برانچ کے آفیسروں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر ساہیوال کیپٹن ریٹائر ڈسمیع اللہ فاروق کے حکم پر 172 دکانوں کو سیل کر دیا اور ڈیفالٹروں کو واجبات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا اگر مقررہ مدت کے اندر ڈیفالٹروں نے واجبات کی ادائیگیاں نہ کی تو ان کی دکانیں نیلام کر دی جائیں گی ۔اس سلسلے میں نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں