ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد ،حادثات میں کمی

لاہور (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات اور ٹریفک قوانین پر سخت عمل درآمد کے نتیجے میں صوبے میں ٹریفک حادثات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے 27اضلاع میں کوئی بھی جان لیوا حادثہ نہیں ہوا،گوجرانوالہ گجرات جہلم راولپنڈی لیہ سمیت 27اضلاع میں کوئی مہلک حادثہ نہیں ہوا ،پنجاب کی اربن ایریاز میں حادثہ نہ ہونا خوش آئند پیش رفت ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ لائن لین کی پابندی اور منظم ٹریفک سے حادثات میں واضح کمی آ ئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ سیٹ بیلٹ ون وے جیسے سنگین خلاف ورزیوں پر کریکٹ ڈائون جاری ہے،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ اوورلوڈنگ اور چھتوں پر مسافر بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثات سے پاک پنجاب کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،حادثات میں کمی شہریوں کے تعاون اور قوانین کی پابندی سے ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں