1 کروڑ 34لاکھ چوری کرنیوالے 2ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار پولیس نے جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ سولر الیکٹرک شاپ کی دکان سے ایک کروڑ 34لاکھ کی رقم چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے رقم برآمد کر لی’ 24گھنٹے میں مجرمان کو گرفتار کر کے رقم کی برآمدگی پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش۔ یاد رہے کہ جھنگ روڈ پر رفیق سولر شاپ کے مالک نعمان رفیق نے پولیس کو بتایا کہ 8اور 9مارچ کی درمیانی شپ دکان کے تالے توڑ کر درازوں سے ایک کروڑ 34لاکھ کی رقم چوری ہوئی تھی۔ سی پی او نے ایس پی لائلپور ڈویژن ملک عابد ظفر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تو انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے دکان پر کام کرنے والے عبدالرحمان اور اس کے ساتھی عملہ کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو انہوں نے اعتراف جرم کر لیا اور عبدالرحمن کے گھر واقع 66 ج ب دھاندرہ سے مذکورہ رقم برآمد کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں