مقدمات کی سماعت کے لیے ترمیمی ججز روسٹر جاری

لاہور(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا ۔ جسٹس شجاعت علی خان پرنسپل سیٹ پر 22 اپریل تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے ، جسٹس سید شہباز علی رضوی 14 اپریل تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی دوبارہ 30 مارچ سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات سنیں گے۔جسٹس مسعود عابد نقوی 16 مارچ تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس مسعود عابد نقوی دوبارہ 28 مارچ سے پرنسپل سیٹ پر کیسز سنیں گے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس انوار حسین 5 اپریل تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس انوار حسین دوبارہ 21 اپریل سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں