حج فلائٹس شیڈول متاثر ہونیکا خدشہ

لاہور (بیوروچیف)وزارت مذہبی امور نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث حج فلائٹس شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق موجودہ صورتحال حج فلائٹس شیڈول کا جائزہ لیا جا رہا ہے،فلائٹ شیڈول ائیراسپیس اور جنگی حالات کو مدنظر رکھ کربنایا جائے گا،فلائٹ شیڈول میں ممکنہ تاخیر تناظرمیں عازمین جج کیلئے ویزا اجرا کا کام شروع کردیاگیا ہے،دو تہائی عازمین کو ویزیجاری کردیئے گئے۔وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج شیڈول کی تیاری کا کام بھی تیزی سے جاری ہے،حج شیڈول میں فلائٹ آپریشن،بلڈنگ بکنگ،کمروں کا حصول اور دیگر امور شامل ہیں،عازمین حج کیلئے تفصیل وزارت کی ویب سائٹس اور پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں