”اپنی چھت اپنا گھر”عوام کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ تیز

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت کے ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت عوام کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ اب تک 11 لاکھ 35 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔صوبائی وزیر برائے ہاسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے ملاقات کی، جس میں ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام اور محکمانہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک ایک لاکھ 31ہزار 680افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ رواں ماہ مزید 18 ہزار 375 افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق صوبہ بھر میں اس پروگرام کے تحت اب تک 83 ہزار 330 گھر مکمل ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں