باکردار قوم کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کا قرآن سے مضبوط تعلق ناگزیر ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک میں 5روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں نہایت جامع، مدلل اور فکر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں میاں بیوی کے باہمی احترام، برداشت، محبت اور احساس ذمہ داری کو مضبوط خاندانی نظام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم خاندان ہی ایک مضبوط اور متوازن معاشرے کی ضمانت ہوتے ہیں۔چوتھی نشست میں ڈویژن صدرTMQ ملک غلام حسین ، ناظم میاں سہیل مقصود ،میاں ساجد حسین ، حافظ سرفراز احمد ، زاہد اقبال طاہر ،محمد ارشد مغل چوہدری مسعود محسن ، عارف حسین نیازی ، مرزا محمود احمد ، عبدالفاروق ، حافظ مسعود احمد ، علامہ فیاض الحسن ، عمر مصطفوی ، زوہیب بشیر ، استخاراحمد ، محمد سعید ، رانا عبد الحمید ، اکرام طاہر ، غلام محمد قادری، رمضان بھائی،محمدرفیق قادری ، سطوت شہزاد،جاوید اکرامی کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گھریلو نظام کو اسلامی تعلیمات کے مطابق استوار کیا جائے تو معاشرتی بے سکونی، انتشار اور اخلاقی بگاڑ جیسے مسائل خود بخود ختم ہوسکتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آبادکے ڈویژن ناظم میاں سہیل مقصود نے استقبالیہ کلمات میں دروس عرفان القرآن میں شریک سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ دروس عرفان القرآن کا یہ سلسلہ موجودہ دور میں فکری و اخلاقی اصلاح کی ایک اہم ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی،خوشحالی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں