اے سی کمالیہ ارم شہزادی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے عیدگاہ خیراں شہید سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عید کے پیش نظر تمام عیدگاہوں اور اطراف کے علاقوں میں خصوصی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے ۔انہوں نے اسسٹنٹ تحصیل منیجر کو ہدایت کی کہ عیدگاہوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور نکاسی آب کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں