کمشنر سرگودھا کا ڈی پی ایس کے مین کیمپس کا دورہ

سرگودھا ( بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے مین کیمپس لاہور روڈ کا دورہ کیا اور ادارے میں جاری تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا مشاہدہ کیا۔ کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نئے تعلیمی سیشن کے پیش نظر داخلہ مہم کو بھرپور انداز میں شروع کیا جائے اور اس سلسلے میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویڑنل پبلک سکول اینڈ کالج ایک ممتاز اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کمشنر نے سکول کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں