ملک میں پر تشدد فضا پیدا کرنا کسی صورت قبول نہیں

اسلام آباد (بیورو چیف)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دوست اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے ،ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کیا جائے ، وزارتِ خارجہ ایران، اسرائیل جنگ اور بعض عرب ممالک پر حملوں کے حوالے سے اپنا واضح موقف پہلے ہی بیان کر چکی ہے، غیر ذمہ دارانہ بیانات اور افواہوں سے اجتناب ضروری ہے۔ جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانی وہاں کے قوانین اور ضابطوں کی مکمل پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے جبکہ سعودی عرب میں ہمارے مقدسات موجود ہیں، اس لئے دونوں ممالک کے حوالے سے محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے خبردار کیا کہ اسلام اور مسلما ن دشمن عناصر اس جنگ کو مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں