کمزور نتائج والے سکولوں کے فنڈز روکنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے آئوٹ سورس اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کے لیے نیا اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے نتائج کو سرکاری رقم کی ادائیگی سے براہ راست جوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلے کے مطابق وہ اسکول جو 90 فیصد سے زائد کامیاب نتائج دیں گے، انہیں ہی فی طالبعلم ادائیگی کی جائے گی، جبکہ کمزور نتائج دینے والے اسکولوں کے فنڈز روک دیے جائیں گے۔آئوٹ سورس اسکولوں کے لیے پیکٹا خصو صی اسکول بیسڈ ٹیسٹ لے گا اور امتحانات کے نتائج پنجاب حکومت کو بھجوائے جائیں گے۔ امتحانات کے پرچوں کی چھپائی کے اخراجات بھی پیکٹا برداشت کرے گا جبکہ نگرانی ڈویژنل ڈائریکٹرز اور اعلی افسران کریں گے۔پہلی اور دوسری جماعت کے طلبہ کا زبانی امتحان بھی لیا جائیگا تاکہ ابتدائی تعلیم کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد آئوٹ سورس اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو ہی سرکاری ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں