سابق کرکٹر امیت مشرا کیخلاف اہلیہ کی قانونی کارروائی

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا کے خلاف ان کی اہلیہ گریما تیواری نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے تیسرا کیس درج کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گریما تیواری نے امیت مشرا اور ان کی فیملی کے خلاف جہیز اور تشدد کی شکایت درج کروا دی۔کانپور کی عدالت میں گریما تیواری نے ہراسانی، جہیز اور تشدد کے الزامات عائد کیے اور موقف اپنایا کہ امیت مشرا اور اس کی فیملی کی جانب سے مسلسل جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں