کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر6شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 6شہریوں سے ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہتھیا لئے، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی،مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے، ایڈن گارڈن کے معاذ نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اسلم نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ ستیانہ روڈ کے شکور نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم احمدنے اس سے 50لاکھ کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیا جو بوگس نکلا، ستیانہ کے جاوید اقبال نے بتایا کہ ملزم طاہر نے 45لاکھ میں مکان کا سودا طے کرکے پراپرٹی نہ دلوائی، جڑانوالہ کے ذیشان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم افضل نے کاروبار کیلئے95لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، لیاقت روڈ کے غفران سے ملزم حبیب نے 15لاکھ، ریلبازار کے تاجر شاہد سے ملزم احمد نے 35لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گئے، بعد ازاں رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں