شوبز انڈسٹری میں آنے کیلئے فیملی نے بہت سپورٹ کیا’ ونیزہ ستار

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ و ماڈل ونیزہ ستار نے کہا کہ انڈسٹری میں تین سال ہوگئے ہیں دو سال ماڈلنگ کی اور ایک سال سے اداکاری کررہی ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام شانِ سحور میں ماڈل و اداکارہ ونیزہ ستار نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں آنے کے لیے فیملی نے بہت سپورٹ کیا اور مجھے یاد ہے کہ پہلا شوٹ والدہ نے مجھے لا کر دیا تھا، میرا تعلق اسلام آباد سے ہے، دو سال ماڈلنگ کی اور ایک سال شوبز انڈسٹری میں ہوگیا ہے۔ونیزہ ستار نے کہا کہ میرا پہلا شوٹ برائیڈل کا تھا اور والدہ کی دوست کا سیلون تھا، بچپن سے مجھے اور میری بہن کو فیشن کا بہت شوق تھا، میری بہن نے مجھے آگے کیا، برائیڈل شوٹ شروع کیے، اسلام آباد میں برائیڈل شوٹ ہوتے ہیں اور کراچی، لاہور میں فیشن شوٹس ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری جوائن کیے ہوئے سال ہوگیا ہے، میوزک ویڈیوز کیے اور نجی ٹی وی کے لیے آڈیشن دیا پھر سلیکٹ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں