زویا ناصر نے بس تیرا ساتھ ہو کی شہرین سے متعلق لب کشائی کر دی

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ زویا ناصر نے ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو میں اپنے کردار شہرین سے متعلق لب کشائی کردی۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو میں فرحان سعید اور ثنا جاوید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں زویا ناصر، حارث وحید، شگفتہ اعجاز، صبا حمید، سلمان شاہد ودیگر شامل ہیں۔ڈرامے میں زویا ناصر شہرین کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے کردار سے متعلق زویا ناصر نے کہا کہ شہرین مغرور اور دوسروں پر رعب جمانے والی لڑکی ہے کیونکہ اس کی ماں نے اس کی تربیت ہی ایسی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں