کراچی (شوبز نیوز) نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ڈاکٹر بہو کے سیٹ سے کبری خان اور شجاع اسد کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ڈائریکٹر مہرین جبار نے ڈرامہ سیریل ڈاکٹر بہو کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں مرکزی کردار کبری خان اور شجاع اسد سنجیدہ منظر کی شوٹنگ کررہے ہیں۔مہرین جبار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ڈرامے کا سب سے سنجیدہ منظر قرار دیا ہے جو سیٹ پر ہنسی مذاق کے لمحے میں بدل گیا۔




