1 ہفتہ میں 11 اشیاء مہنگی ہو گئیں

لاہور(بیوروچیف) ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.70 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد کا اضافہ ہوا ،ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا ء مہنگی اور 11 کی قیمتیں کم ہوئیں ۔ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 35.48 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر2 سو روپے اور فی درجن کیلے میں 7 روپے سے زائد اضافہ ہوا ۔رپورٹ مین بتایا گیا کہ بیف،مٹن،گڑ ،سگریٹس بھی ایک ہفتے میں مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 14 پیسے، انڈے فی درجن 20 روپے، پیاز فی کلو 4 روپے اور آلو فی کلو 1.67 روپے تک سستے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 54.53 روپے سستا ہوا ہے جبکہ دال ماش،دال مسور،چینی اور ڈیجٹیل گھی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں بریڈ ،تازہ دودھ ،دہی سمیت 27 اشیا ء کی قیمتیں مستحکم بھی رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں