نادرا کا قومی شناختی نظام کی درستی کیلئے اقدام

اسلام آباد(بیوروچیف)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے قومی شناختی نظام کی مکمل درستی اور مزید استحکام کیلئے اقدام اٹھالیے۔نادرا ترجمان کے مطابق سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مطابقت کا کام مکمل کرلیا گیا ۔ترجمان نادرا کے مطابق سول رجسٹریشن نظام میں بطور متوفی درج افراد کے شناختی کارڈ نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت منسوخ کیے ہیں، جن کی تعداد 42لاکھ ہے۔نادرا ترجمان کے مطابق لواحقین نے صوبائی اداروں میں اندراج کرایا لیکن نادرا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا تھا، حالیہ معاون اقدامات پر 30لاکھ افراد کے لواحقین نے شناختی کارڈ منسوخ کرائے۔ترجمان نادرا کے مطابق غلطی سے شناختی کارڈ منسوخی پر نادرا سے رابطہ کر کے یونین کونسل کی معلومات لیں، 1کروڑ 40لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یوسیز میں ہو چکا لیکن نادرا میں نہیں ہوا۔ترجمان نادرا کے مطابق نادرا ایسے بچوں کے والدین یا سرپرستوں کو یاد دہانی کے ایس ایم ایس بھجوا رہا ہے تاکہ اندراج کے لیے ایسے بچوں کے والدین جلد از جلد ب فارم بنوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں