FIAکا کامیاب چھاپہ،انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا، جسکی شناخت زمان طاہر کے نام سے ہوئی۔ سب انسپکٹر ایف آئی اے شبیر خان کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم زمان طاہر نے اپنے ساتھیوں انعام اﷲ’ امین وغیرہ کیساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقوم حاصل کرتا تھا اور 2024ء میں شہری کو کرغزستان بھجوا کر ملازمت ویزا فراہم کرنے کے عوض 26لاکھ کی رقم حاصل کر کے حسب معاہدہ بیرون ملک نہ بھجوایا، جس پر ایف آئی اے نے کامیاب چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں