تیز رفتار بس بے قابوہوکر الٹ گئی،9مسافر شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر 10سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، مکوآنہ بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا’ تھانہ گڑھ کے علاقہ کلیانوالہ کے رہائشی مشتاق کا 10سالہ بیٹا محمد عابد گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جو کہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ آج صبح ستیانہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس 194 رب مکوآنہ بائی پاس روڈ کھرڑیانوالہ کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی تو اس میں سوار مسافر پروین’ ارم شہزادی’ ثریا بی بی’ محمد علی’ لیاقت علی’ مبشر علی’ عبدالواحد’ اشرف اور لیاقت وغیرہ زخمی ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں