فیصل آباد ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا،آج پھر64وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 64وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ ہمایوں ٹائون کے بلال کی بیٹی (خ) گھر سے ٹیوشن گئی واپس نہ آئی، ٹی این ٹی کالونی کے غلام شبیر کی بیٹی (ص) کو نامعلوم ملزمان، روڈالہ روڈ کے 29 گ ب کے شفیق کی جواں سالہ بیٹی (ک) کو نامعلوم ملزمان، گڑھ کے علاقہ فتح شاہ کے منظور احمد کی بیٹی (الف)، ترکھانی کے علاقہ 223گ ب کے محمود وسیم کی بیٹی (ح) کو ملزمان رفیق نے اغوا کر لیا’فیکٹری ایریا کے علاقہ سر سید ٹائون کے سفیان کا بھائی اختر اور غلام محمد آباد کے علاقہ اسلام پورہ کے سفیان کا بیٹا اذان گھر سے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب صداقت علی سے نقدی، موبائل فونز، سیف آباد کے زاہد سے 5ہزار وفون، 220ر۔ب کے خرم شہزاد سے 2لاکھ، سلیمانیہ کالونی کے طفیل محمود سے 63ہزار وفون، جج والا کے جواداحمد کے گودام سے 4لاکھ کا سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب شاہ زیب سے جھپٹا مار کر فون، جلوی مارکیٹ کے قریب ارسلان سے 10ہزار وفون، چناب مارکیٹ کے قریب ارسلان سے40ہزار، لیپ ٹاپ اور فون چھین لیا، عبداللہ پور کے قریب اکبر وسیم سے 26ہزار وفون، گرین ٹائون کے آکاش حسن کے گھر سے نقدی، زیورات چوری، 100ج ب کے جمشید کی حویلی سے مویشی چوری، محلہ حیدرآباد کے عمیر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، حسین ٹائون کے شاہ زیب کے گودام سے سامان چوری، محمد پورہ کے مطلوب سے فون،66ج ب کے بشارت علی کے گھر سے1لاکھ اور سامان چوری، دھاندرہ کے نور اکبر سے 50ہزار وفون، 245ر۔ب کے محمد عظیم کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، سلمیٰ ٹائون کے شہزاد فیصل سے 25ہزار وفون، 275ج ب کے طاہر حسین سے 29ہزار وفون، ایوب کالونی کے ذیشان سے نقدی وفون، 33ج ب کے اشرف سے10ہزار وفون، 58ج ب کے قاسم کی دکان سے سولر پلیٹس چوری، 60ج ب کے توقیر سے 8لاکھ،57ہزار چھین لیے،61ج ب کے احمد علی سے 10ہزار وفون، 228ر۔ب کے ذیشان سے موٹر سائیکل، نقدی چھین لی، 76گ ب کے یونس کی حویلی سے مویشی چوری، کینال پارک سے ارشد سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 63ج ب کے عمر فاروق سے 65ہزار، 39گ ب کے فخر طارق کے گھر سے بکرے چوری، 378 گ ب کے عبدالکریم کی حویلی سے مویشی چوری، 582گ ب کے قریب لیاقت علی سے 1لاکھ لوٹ لئے، 266ر۔ب کے لیاقت کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی لوٹ لی، 206ر۔ب کے بابر علی سے 50ہزار وفون، 210ر۔ب کے عبدالجبار سے سوا دو لاکھ وفون، 400گ ب کے رب نواز سے ڈیڑھ لاکھ، 593گ ب کے فاروق سے نقدی وفون، 558 گ ب کے فضل خان کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا’ 553 گ ب کے ذاکر علی کی حویلی سے مویشی’ سمندری کے عرفان سے 50ہزار’ 468 گ ب کے کاشف سے 50ہزار وفون’ دانش پورہ کے عامر سے 2لاکھ’ 447 گ ب کے کاشف سے 22ہزار وفون’ 438 گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ 41 گ ب کے احمد کے گھر سے بکرے چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں علی ہائوسنگ کالونی سے عبدالغفار’ رشیدآباد کے پرویز احمد’ نیوی چوک سے علی اکبر’ کوہ نور چوک سے چاند الیاس’ جڑانوالہ روڈ پر ارسلان’ میٹرو سرگودھا روڈ سے حماد انجم’ کلاش مل سے عدیل طاہر’ سبزی منڈی سے افضل’ 31 ج ب کے خورشید’ 215 رب کے سرفراز’ سول ہسپتال جڑانوالہ سے ناظر’ 128 گ ب کے رضا’ جناح پارک سے زمان خان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں