اینٹی کرپشن کا چھاپہ’ نیاموآنہ مویشی منڈی سے 6گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم کا نیاموآنہ مویشی منڈی پر چھاپہ، بڑے پیمانے پر جاری کرپشن میں ملوث 6افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا،اینٹی کرپشن افسران کے مطابق منڈی انتظامیہ دوردراز سے منڈی مویشی لے کر آنیوالے بیوپاریوں سے مقرر کردہ فیس سے کئی گناہ زائد وصول کررہی تھی،اینٹی کرپشن ٹیم نے زائد وصولی میں ملوث مویشی منڈی انتظامیہ کے چھ کارندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں