متوقع طور پر یکم شوال ہفتہ21 مارچ کو ہو گی’ سپارکو کی پیشگوئی

لاہور(بیوروچیف)سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ 19مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جس کے باعث عیدالفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ کو ہو گی ، دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 19 مارچ کو چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کر لیاہے۔سپارکوکے مطابق شوال 1447 ھ کا نیا چاند19مارچ کو صبح 6:23 بجے پیدا ہو گا، 19مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 12 گھنٹے41 منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں سورج اورچاند کے غروب کیدرمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے، 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، متوقع طور پر یکم شوال 1447ھ ہفتہ21 مارچ 2026 کو ہو گی، پاکستان میں عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، شوال کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کر لیاہے، اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء ، متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں