فیصل آباد کا ایک اور سپوت ارض وطن پر قربان ہو گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاک افغان بارڈر پر حملے میں زخمی نائب صوبیدار محمد فیضان شہادت نوش کر گئے۔ شہید نائب صوبیدار چالیس سالہ محمد فیضان فیصل آباد کے علاقہ دو چک رام دیوالی کا رہائشی تھا، جن کا پاک فوج کی 148ایس پی ایئر ڈیفنس سے تعلق تھا جو پاک افغان بارڈر پر دشمن کے حملہ کے دوران زخمی ہونے کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے، شہید محمد فیضان نے 2002میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شہید کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گائوں میں ادا کی گئی اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ شہید کے پسماندگان میں بیوہ ، ایک بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں