افسران کے اخراجات کم کرنے سے کروڑوں کی بچت ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے سے میاں نوازشریف وزیراعظم میاں شہباز شریف خود اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی پریشان ہیں حکومت عوام کوکسی طرح بھی مشکلات میں نہیں دیکھنا چاہتی عوام کا احساس ہے تاہم جنگ اور عالمی مارکیٹ اضافے کی وجہ بنی اسی وجہ سے حکومت پاکستان نے باامرمجبوری اضافہ کیاتاہم اس میں ہفتہ وارکمی بھی ہو سکتی ہے-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت کوسیاسی عوامی اورکاروباری طبقے سے تنقیدکاسامناہے- انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداہونے والی مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم نے کفایت شعاری کا فیصلہ کیا ہے حکومتی اور سرکاری آ فیسرزکے ٹرانسپورٹ اخراجات کم کرنے اورغریب عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت مختلف اقدامات میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے-انہوں نے کہاکہ حکومتی اور سرکاری آفیسرزکے غیر ضروری اخراجات کم کرنے سے کروڑوں روپے کی بچت ہوسکتی ہے جس سے غریب عوام کو ریلیف دیاجاسکتاہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں