سیدنا علی المرتضیٰ کی سیرت ہمارے لئے مینارہ نو ر ہے،قاری محمد نعیم الدین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چیئرمین سی سی 147 چوہدری ارشد گجر سٹی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن)کی طرف سے افطار ڈنر دیا گیا’ افطار ڈنر میں سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ سابق ایم پی اے چوہدری شفیق احمد گجر’ مولانا الیاس احمد چنیوٹی ایم پی اے’ انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین رانا محبوب عالم’ جنرل سیکرٹری خالد محمود صدیقی’ چوہدری عمران گجر’ عاطف کسانہ’ شیخ خالد لاڈا’ خواجہ شفیق’ رانا طاہر’ رانا عبدالحفیظ’ میاں رفیق’ ملک محمود اعوان’ مسعود سرور تارڑ’ چوہدری طارق گجر’ علی اکبر’ رمضان کمال’ میاں کاشف’ احسن سہیل’ ملک ارسلان ‘ قاری محمد نعیم الدین نعیمی و دیگر شخصیات نے شرکت کی’ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد نعیم الدین نعیمی و دیگر مقررین نے کہا کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت ہمارے لئے مینارہ نور ہے’ حضور اکرمۖ نے جنگ خیبر پر فتح کا جھنڈا آپ رضی اللہ تعالیٰکے ہاتھ میں دیا تھا’ مقررین نے کہا کہ حضور نبی کریمۖ نے کہا کہ میں علم کا شہر ہوں اور سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ اس کا دروازہ ہیں’آپ رضی اللہ تعالیٰکی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا اور آخرت کی فلاح حاصل کرسکتے ہیں’ اس موقع پر سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ سابق ایم پی اے چوہدری شفیق احمد گجر’ مولانا الیاس احمد چنیوٹی ایم پی اے نے کہا کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت و کردار کا روشن اور تاریخ ساز باب اقوام عالم کے لئے روز محشرتک کھلی کتاب کی طرح ہے ‘ سماجی عدل و انصاف کے علم برادر حیدرکرار نظام عدل کے معاملے میں بہت سخت تھے ‘ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنا سب کچھ قربان کردیا لیکن قیام عدالت کے سلسلہ میں ایک ذرہ برابر بھی انحراف نہیں کیا یہ آپ کی شان تھی ‘اس موقع پر چیئرمین سی سی 147 چوہدری ارشد گجرکی پھوپھی جان جو گذشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مرحومہ مغفورہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے’ آخر میں میزبان چیئرمین سی سی 147 چوہدری ارشد گجر نے افطار ڈنر میں آنے والے سب مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ مبارک ہو’ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آخری عشرہ میں شب قدر کی رحمتیں سمیٹنے اور اپنی آخرت کو روشن بنانے کی توفیق عطا فرمائے’ عید کی خوشیوں میں ضرورتمندوں’ غریبوں اور مساکین کا خصوصی خیال رکھیں’ اللہ کی مخلوق سے پیار کریں تاکہ آپ سب کو اللہ تعالیٰ کی قربت اور خوشنودی حاصل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں