ماہ صیام کے آخری عشرے میں بھی گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر

لاہور(بیوروچیف)اوپن مارکیٹوں میں آخری عشرے میں بھی گراں فروشی کا سلسلہ اپنے عروج پر رہا ،دکاندار سرکاری نرخنامہ آویزاں کر کے سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت کرتے رہے ۔ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا کی مقررہ قیمت20روپے مقر ر کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹوں میں مختلف مقامات پر دکانداروں نے30سے 40 روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،ادرک تھائی لینڈ 290کی بجائے380سے400 ، بینگن80کی بجائے90سے100،بند گوبھی 50کی بجائے 70سے 80 ،بھنڈی 205کی بجائے 240 سے250،پیاز65روپے کی بجائے 70 سے 80 ،پالک فارمی30کی بجائے 40سے 50،پھول گوبھی35کی بجائے 50 سے 60روپے ، ٹماٹر 65کی بجائے70سے80،ٹینڈیاں فارمی 40کی بجائے60، ساگ30کی بجائے 40، سبز مرچ 125کی بجائے 150سے160 روپے،شملہ مرچ 110روپے کی بجائے 160 سے 180،شلجم 25 روپے کی بجائے 40،کریلا 160کی بجائے 180سے200، کھیرا فار می 45کی بجائے 60،گھیا کدو120کی بجائے 150سے 160،گاجر دیسی 30 روپے کی بجائے 50روپے گاجر چائنہ 80کی بجائے 120سے 130روپے فروخت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں