چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ(بیورو چیف) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی حالات کے پیش نظر ملک میں کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کفایت شعاری سے متعلق مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلا س میں حکومت صوبائی حکومت کی جانب سے ا ٹھا ئے گئے اقدامات پر غوروغوض کیا گیا اور سرکاری اخراجات کو کم سے کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کی منظوری دی گئی جن میں صوبائی کابینہ کے اراکین، صوبائی مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریز اپنی دو ماہ کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر نہیں لیں گے جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی اپنی تنخواہوں کا 25 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کریں گے۔ اس کے علاؤہ 20 گریڈ کے آفیسران اور تین لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے آفیسرز دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر سرکاری خزانے میں جمع کریں گے۔ تمام سرکاری آفیسران سے گاڑیوں کی مد میں 50 فیصد ایندھن کی فراہمی میں کمی، محکموں میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے علاوہ 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو استعمال میں نہیں لایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں