فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،کیمیکل ملا دودھ تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جمیل آباد میں چھاپہ مار کر کیمیکل ملا اور ملاوٍٹی دودھ تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا’ بھاری مقدار میں مضرصحت دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا گیا، ملزم اسلم کو حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر رمیض اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رضاآباد کے علاقہ جمیل آباد گلی نمبر2 میں چھاپہ مارا تو ملزم اسلم کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کر رہا تھا اور حویلی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پائے گئے اور موقع پر موجود دودھ کو چیک کیا تو وہ کیمیکل ملا پایا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ملاوٹی دودھ کے ڈرم بھی موجود تھے جو کہ شہر کے اکثر علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا اور موقع پر کیمیکل اور ملاوٹی مضرصحت دودھ کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں