مبینہ مقابلے’ آئس ڈیلر ہلاک’ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلوں میں آئس ڈیلر ہلاک جبکہ ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کے انچارج ارم شاہ اور علی اکرام گورائیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک جھمرہ کے علاقہ کراڑی بائی پاس کے قریب ڈھابہ پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسکی شناخت شفیق ولد فتح محمد سکنہ غلام محمد آباد کے نام سے ہوئی جبکہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا، جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ نشاط آباد کا اے ایس آئی توصیف احمد ڈکیتی کے ملزم توقیر ولد شاہد سکنہ گلشن ٹائون کو ریکوری کے بعد واپس لا رہے تھے کہ پل ڈینگرو کے قریب اس کے چار ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ملزم کو چھڑا لیا اور فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی نے تعاقب کیا تو پل پھٹیاں کے قریب آمنا سامنا ہو گیا اور فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزم توقیر ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا تو اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں